شیخوپورہ: ویگن ڈالا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گیا،3افراد جاں بحق ،3 شدید زخمی
ضلع شیخوپورہ میں جمعرات کی صبح ویگن ڈالا ٹائر پھٹنے سے ہے قابو ہو درخت سے ٹکرا کر الٹ گیا جس سے 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 3 مسافر شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ویگن ڈالا شاہ کوٹ سے لاہور جوتے لینے کیلئے جا رہا تھا کہ راستے میں مانانوالہ کچی کوٹھی کے نزدیک ٹائر پھٹنے سے درخت کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گیا جس سے ویگن میں سوار 55سالہ زوالفقار 32 سالہ یاسر، 22 سالہ شعیب موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 24 سالہ محمد وحید،20 سالہ بہاول اور 24 سالہ شہروز شدید زخمی ہو گئے جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو فسٹ ایڈ دینے کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق شاہ کوٹ سے بتایا جاتا ہے۔