لاہور:مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری، حکومتی ہدایات نظرانداز
لاک ڈائون میں نرمی کے چوتھے روز بھی لاہور کی مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں ،کورونا وائرس سے بچائوکے لیے جاری کردہ حفاظتی اقدامات کو نظرانداز کردیا گیا ۔لاہور کی مارکیٹوں میں چوتھے روز بھی کاروباری سرگرمیاں جاری ر ہیں، شہر کی مختلف مارکیٹوں میں بھی خریداروں کا بہت رش رہا ۔ پولیس نے بیریئر اور خاردار تاریں لگا کر شاہ عالم مارکیٹ کے راستے بند کردئیے ہیں۔ لاہور کی دیگر مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں جبکہ حکومتی اعلان کے مطابق کل سے تین دن کیلئے مارکیٹیں بند رہیں گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کی 5 بڑی مارکیٹیں سیل کردی گئی ہیں۔