امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی
نیویارک۔ 14 مئی (اے پی پی)امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کا کورونا وباءسے متاثرہ معیشت کی بحالی میں مہینوں صرف ہونے کا عندیہ ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 85 سینٹ (2.9 فیصد )کم ہوکر 29.12 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 78 سینٹ (3 فیصد ) کمی کے ساتھ 25 ڈالر فی بیرل طے پائے۔