کسی کو گنجا کہنا جنسی ہراسانی ہے، 14 سال قید ہوگی، عدالت کا بڑا فیصلہ

لندن: برطانیہ کی مقامی عدالت نے مردوں کو گنجا کہنا ’جنسی ہراسانی‘ قرار دے دیا جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 14 سال قید ہے۔ برطانیہ کی ایمپلائمنٹ ٹریبیونل اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کیلئے لفظ ’گنجے‘ کا استعمال کرنا امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے، جس کے باعث اس جرم کو جنسی ہراسانی میں شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے ایک 64 سالہ ٹونی فن کی جانب سے گنجے پن کا مذاق اڑانے پر اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ مدعی نے 24 سال تک اس کمپنی میں کام کیا لیکن انکا ایک ساتھی مسلسل ’موٹا گنجا‘ کہتا تھا۔