اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں قتل خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات ادا
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات مقبوضہ بیت المقدس کے کیتھولک چرچ میں اداکی گئیں۔آخری رسومات میں اہلخانہ، فلسطینی کابینہ کے اراکین، عیسائیوں برادری کے علاوہ مسلمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے افراد نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ خاتون صحافی کی تدفین مقبوضہ بیت المقدس کے جبل صہیون قبرستان میں کی گئی۔