ضلعی انتظامیہ نے 14 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی.

ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے 14 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی. درخواست کے ساتھ سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی, انتظامیہ نجی پراپرٹی کے مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسہ کی اجازت نہیں دی سکتی. ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کوگورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اورسپورٹس جمنیزیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز. پی ٹی آئی , سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کوئی اور متبادل جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دے. سی ٹی آئی گراؤنڈ امریکن مشن کی ملکیت ہے, مسیحی کمیونٹی اپنی عبادت کیلئے مخصوص جگہ پر جلسہ کی شدید مخالف ہے. سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے,جس سے نقص امن کا خطرہ ہے.