پی ٹی آئی کا جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے پرامن لوگوں پرتشدد کیا گیا، جلسے کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا ہے، جلسہ ہوگا اور ہر صورت ہوگا، آج سیالکوٹ میں وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا، ڈی سی کو کہا ہے عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کیا جائے۔