نالائق اور نااہلوں کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آگئی؟ مریم اورنگزیب

نالائق اور نااہلوں کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آگئی؟ مریم اورنگزیب اگر عوام آپ کوجگہ دینے کو تیار نہیں تو اس میں رانا ثناء اللہ کا کیا قصور ہے؟ حکومت قانون کے تحت وہ جگہ عمران خان کو جلسے کے لئے نہیں دے سکتی، مسیحی برادری اس جگہ کو عبادت کے لئے استعمال کرتے ہیں، عمران خان غنڈہ گردی نہ کریں، مسیحی برادری کا احترام کریں، مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، حکومت ان کے احتجاج کو نظر انداز نہیں کرسکتی،