عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرکے گئے ، ہم بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔عطا ء تارڑ

پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ میں انتشار کی سیاست نہیں کرنے دینگے، چرچ کے میدان کو سیاست کیلئے استعمال کرنا ٹھیک نہیں ، آپ کو چیلنج کرتے ہیں سٹیڈیم میں جلسہ کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ فرح خان اور انکے خاوند نے اربوں روپے لوٹے، ایف آئی اے کی کارروائی پر فواد چوہدری کو مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرکے گئے ، ہم ڈوبتی معیشت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چرچ کے میدان کو سیاست کیلئے استعمال کرنا ٹھیک نہیں ، آپ کو چیلنج کرتے ہیں سٹیڈیم میں جلسہ کریں۔عطا تارڑ نے کہا کہ جلسے کی آڑ میں انتشار کی سیاست نہیں کرنے دینگے، چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے سیالکوٹ سٹیڈیم میں جلسہ کیوں نہیں کرتے، کوئی یہ کہے ہم بنی گالا میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو کیا آپ اجازت دینگے۔ انہوںنے کہا کہ یہ سیاسی نہیں بلکہ مذہبی مسئلہ ہے، مسیحی برادری کے جذبات مجروح نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک مسیحی برداری کے حقوق کا تحفظ ہوگا ، چرچ کی زمین کی بے حرمتی کی گئی تو تحریک انصاف سے بدلہ لیں گے۔