حکومت تحریک انصاف کونجی مقامات پرجلسوں کی اجازت نہیں دیگی : مریم اورنگزیب
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آج اپنے بیان میں کہا کہ اگر لوگ اپنی نجی زمین جلسوں کے لئے دینے کو تیار نہیں تو وزیر داخلہ کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا، 4 سال نااہل اور نالائق لوگ اقتدار سے چمٹے رہے، 4 سال پارلیمنٹ کو آرڈیننس کے ذریعے چلایا گیا، عمران خان کس حیثیت سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں ؟ عمران خان نے نیب کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔ آپ نے 4 سال میں ملکی معیشت تباہ کی، آپ نے غیر قانونی طور پر پٹرول سستا کیا، آپ نے عوام کے ساتھ دھوکا کیا، غیرقانونی سبسڈی دی۔