لاہور میں سورج سوا نیزے پر آگیا
صوبائی دارالحکومت میں سورج آگ برسانے لگا ، شہر کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک پہنچ گیا ، شہرمیں گرم لو چلنے لگی جس سے شہریوں کو آنکھوں اور جلد پر جلن محسوس ہونے لگی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کردی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ شہری بلاوجہ باہر نکلنے سے گریز کریں، باہر نکلنے کی صورت میں گیلا کپڑا سر پر رکھیں، پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ اور بار بار کریں۔