خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین سے بدسلوکی پر معافی مانگ لی

وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ دنوں گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین سے بدسلوکی کی گئی جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل آگیا ہے۔ وزیر دفاع نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی خواتین سے بدسلوکی پر معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی ہوئی، تمام فیملیز کا تقدس مجروح ہوا جس میں شرمندہ ہوں۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اگر عثمان ڈار کی والدہ نے اجازت دی تو میں ان سے ان کے گھر پر جا کر معافی مانگوں گا۔