تھائی لینڈ میں بھی آج عام انتخابات، پولنگ جاری

ترکیہ کے علاوہ آج تھائی لینڈ میں بھی عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں ایوان نمائندگان کی 500 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے انتخابات کے لیے 5 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور تھائی وزیراعظم نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں عام انتخابات کا میدان سج گیا، اردوان کا آیا صوفیہ، قلیچدار کا اتاترک میوزیم کا دورہ عام انتخابات میں حکمران سیاسی جماعت کنزر ویٹو رائلسٹ تھائی نیشن پارٹی اور تھاکشن شنوا وترا میں سخت مقابلہ ہے۔