مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) فقہ جعفریہ کے علما کرام وفد کی پاکستان حج مدینہ ڈائریکڑ حج ضیا الرحمن سے سید اخلاق حسین کاظمی کوآرڈینیٹر فقہ جعفریہ کی سربراہی میں ملاقات ، ملاقات میں مختلف امور زیر بحث آئے ۔ سید اخلاق کاظمی نے نمایندہ نوائے وقت کو بتایا کہ حج مشن نے مکمل طورپر ہم سے تعاون کر رہا ہے اور تمام سہولتیں خدمات مہیا کی جارہی ہیں جبکہ اخلاق کاظمی نے پاکستان حج مشن کے کام اور ان کی کاوشوں کو سراھا ھے اور مزید تمام شعبہ جات اور ان پر مامور عملہ حجاج کی خدمت میں جزبہ ایمانی سے سرشار ھو کر خدمت دے رہے ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر حج سردار محمد یوسف کی سربراہی میں تمام امور احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان حج مشن فقہ جعفریہ کے وفد کی ڈائریکڑ حج ضیا الرحمن سے سید اخلاق کاظمی کی سربراہی میں ملاقات
May 14, 2025 | 11:22