وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام خان اب بھولا خان بننے کی کوشش نہ کریں ،
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پی ٹی وی پر حملہ انہوں نے نہیں کرایاانہوں نے چیلنج کیا کہ اگر کوئی ثابت کردے کہ حملہ انہوں نے کروایا ہے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے عمران خان کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہوفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر پولیس کو عمل کرنا چاہئے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قوم کو سبز با دکھانے والے عمران خان نے پی ٹی وی اور سرکاری اداروں پر حملے کے لیے لوگوں کو اکسایا اور بھول گئے، ان میں الزام خان کے بعد اب ایک بھولا خان بھی سامنے آگیا ہےامید ہے انصاف کے علمبردار عمرا عدالتوں میں پیش ہوں گے اور ان ہی کے ذریعے اپنا ٹرائل کرائیں گےپرویز رشید نے کہا کہ صبح ک بھولے عمران اگر گھر واپس آئیں تو ہم انہیں گلے لگائیں گے، نوازشریف کے دورہ لندن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا لندن میں نوازشریف نے کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ اپنے بیٹے کے گھر قیام کیا۔