پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق نائب صدر اکبر شیر بابر نے پارٹی میں ہونے والی مالی کرپشن کی تحقیقات کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی رکن اور سابق نائب صدر اکبر شیر بابر کا کہنا تھا کہ پارٹی پر کرپٹ اور روایتسیاستدانوں کا قبضہ ہے امریکہ سے بیس ملین ڈالرز ضلعی دفاتر کے قیام کے لئے آئے لیکن آڈٹ رپورٹ میں ان پیسوں کی تقیسم کا جواب نہیں ملااکبر شیر بابر کا کہنا تھا کہ ان کا عمران خان کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ مل کر جس مقصد کے لئے پارٹی بنائی تھیعمران خان اس پر قائم نہیں رہےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی سے کرپٹ اور روایتی سیاستدانوں کو نکال کر دم لیں گےاور اس حوالے سے پارٹی کے اندر اور باہر ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی کیمرہ مین اسد اللہ بھٹٰی کے ساتھ حمید لنگرآ وقت نیوز اسلام آباد