داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کردی، شام میں اسلامک سٹیٹ اور القاعدہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
عراق اور شام میں خلافت کی دعویدار تنظیم کے آڈیو پیغام داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا کہنا ہے کہ آخری جنگجو تک لڑائی جاری رکھی جائے گی، اتحادی افواج کو میدان جنگ تک کھینچ لائیں گے اور حملوں کے باوجود داعش کا پھیلاؤ جاری رہے گا۔ انھوں نے داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں نئی کرنسی جاری کرنے کا اعلان بھی کیا شام میں دہشت گرد تنظیموں اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت یہ دونوں گروہ ایک دوسرے پر اپنے حملے ترک کر دیں گے۔ اور مستقبل میں وہ اپنے مخالفین کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کریں گے۔ کوبانی میں کرد جنگجوؤں نے مرکزی شاہراہ پر حملہ کر کے داعش کی سپلائی لائن کاٹ دی۔ صوبے حما میں واقع ایک اسکول پر راکٹ گرنے سے سات بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ادھر لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ خطے کے مسلمانوں کے لئے اسرائیل سے بڑا خطرہ ہے اور بعض عرب و مغربی ممالک شام میں جاری تنازع کو ہوا دینے کے ذمے دار ہیں۔