وزیراعظم میاں نوازشریف نے پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دیکمیٹی موسم سرما میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش گیس کمی کو دور کرنے کے لئے تجاویز مرتب کرے گی
ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے موسم سرما میں پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کے کمی کے مسائل کا جائزہ لینے اور اس کے حل سے متعلق تجاویز مرتب کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،، کمیٹی کی سربراہی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ کمیٹی جلدسے جلد تجاویز مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی گیس کے کم پریشر سمیت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے امور کا جائزہ بھی لے گی ترجمان کے مطابق کمیٹی میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، شاہد خاقان عباسی ، عباس خان آفریدی شامل ھوں گے