ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے بلے باز یونس خان کراچی پہنچ گئے
یونس خان دبئی سے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پہنچے ۔مایہ ناز بیٹسمین کو خوش آمدید کہنے کیلئے اے این پی کارکنوں کیساتھ ساتھ مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ شائقین نے یونس خان کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے جبکہ روایتی رقص بھی پیش کیا یونس خان قافلے کی صورت میں ایئر پورٹ سے باہر آئے تو مداحوں نے ان پر پھول نچھار کیے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پندرہ سال تک پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔ون ڈے کرکٹ کو خوب انجوائے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ذاتی اور وہ اس پر خوش ہیں