پاکستان سپر لیگ کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان پہلی مرتبہ کرکٹ سپر لیگ کا انعقاد کرانے جا رہا ہے جو چار فروری سے چوبیس فروری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی، پاکستان سپرلیگ کی انتظامیہ نے لیگ کی پانچ ٹیموں کی کوچنگ کرنے والے خواہشمند کوچز کی فہرست جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سابق کوچ محمد اکرم، بھارت کے رابن سنگھ، ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج، جنوبی افریقہ کےسابق کوچ مکی ارتھر بھی پی ایس ایل کوچز میں شامل ہیں، اس کے علاوہ، چمندا واس، اینڈی مولز، ایرک سمنز، گراہم فورڈ، اوٹس گبسن اور پشاور ریجن کے عبدالرحمن بھی شامل ہیں۔ پی ایس ایل گورننگ کانسل کے چیرمین نجم سیٹھی کے مطابق مزید انٹرنیشنل کوچز بھی پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔