جاپان میں ایک ایسے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایکسرسائز میں انسانوں کیساتھ ساتھ کتوں نے بھی شرکت کی
ہم نے یہ تو سنا تھا کہ ورزش انسانی صحت کو بحال رکھتی ہے اور جسم کو تندرست و توانا رکھتی ہے۔لیکن جاپان میں منعقدہ ڈوگ یوگا کے نام سے منعقدہ اس ایونٹ نے ورزش کا ایک اور بھی فائدہ متعارف کرایا ہے۔اس ایونٹ میں انسانوں کے ساتھ ساتھ کتوں نے بھی شرکت کی۔ایونٹ کی دلچسپ بات یہ تھی کہ جس طرح یوگا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ انسان کو پرسکون کرتی ہے،ایونٹ میں شریک کتے بھی اُسی انہماک اور کوئی بھی شور شرابا کئے بغیر اپنے مالکان کی گود میں ایسے بیٹھے رہے جیسے وہ بھی اس ایکسرسائز سے سکون حاصل کر رہے ہوں فوٹیجایونٹ میں 136 افراد نے اپنے پالتو کتوں کے ساتھ شرکت کی۔ڈوگ یوگا ایونٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس مشق سے انسان کا جانوروں کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوتا ہے۔