نئے تعینات ہونے والے گورنر سندھ سعیدالزمان صدیقی کی طبیعت ناساز ہو گئی
سندھ کے نئے تعینات ہونے والے گورنر سعیدالزمان صدیقی کی طبعیت ناساز ہو گئی، جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سعیدالزمان صدیقی کے سینے میں انفیکشن ہے، اور انہیں ایک دن کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے گورنر سندھ کا طبی معائنہ مکمل کرلیا ہے، اور ان کی حالت قدرے بہتر ہے،، سعیدالزمان صدیقی نے جمعے کو گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا، ذرائع کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد سے ان کی طبیعت ناساز ہے، گورنر سندھ ناسازی طبع کے باعث مزار قائد پر بھی حاضری نہیں دے سکے