راحیل شریف نے کراچی کے سول ہسپتال میں سانحہ شاہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کی
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف گوادر سے کراچی پہنچے اور سول ہسپتال میں سانحہ شاہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کی۔۔ آرمی چیف تھوڑی دیر زخمیوں کے ساتھ رہے اور ان کی داد رسی کی، جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا سپہ سالار نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔۔ آرمی چیف کی آمد کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے۔ سول ہسپتال کے اطراف پاک فوج کے دستوں نے پوزیشن سنبھال لی تھی جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی ہسپتال کے اطراف تعینات تھی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی جنرل راحیل شریف کے ہمراہ تھے۔