آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر دہشتگردی واقعہ کے خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے

آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن دہشتگردی کا نشانہ بننے والی درگاہ شاہ نورانی پہنچے اور جائے وقوعہ پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے کہا کہ ماضی میں ایسے واقعات کا سراغ لگا کر کارروائی کی گئی، اب بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ درگاہ شاہ نورانی میں زیادہ ہلاکتیں ہونے کا سبب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جگہ تنگ ہونے کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ دھماکے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نہیں کہا جاسکتا کہ منصوبہ بندی کب اور کہاں کی گئی، داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے لیکن حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اس دوران آئی جی ایف سی نے اعلان کیا کہ اب مزارات کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔