جمہوریہ چیک نے فرانس کو شکست دے کر مسلسل3 مرتبہ فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں کھیلے گئے بیسٹ آف فائیو کے پہلے ریورس سنگلز مقابلے میں کیرولین گارسیا نے عالمی نمبر چھ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلیسکووا کو چھ تین، تین چھ اور چھ تین سے شکست دی
دوسرے ریورس سنگلز مقابلے میں فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ کا مقابلہ چیک ری پبلک کی پیٹرا کی وی ٹووا سے تھا جس میں چیک کھلاڑی نے چھ دو اورسات چھ سے فتح سمیٹی
ڈبلز مقابلے میں بھی چیک ری پبلک کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے حریف میزبان ٹیم کو سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا اس اے قبل ایونٹ کے آخری روز گزشتہ برس پیرس حملوں میں مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔