پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس مقدمے میں اپنا وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنا وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ وکالت نامے میں عمران خان نے حامد خان کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے خلاف رہنما مسلم لیگ ن اور سابق ایم این اے حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، حنیف عباسی نے درخواست میں عمران خان اور جہانگیر ترین کا نام پانامہ لیکس میں آنے پر ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔