وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت , جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھارت اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ نواز شریف نے دشمن کو واضح پیغام بھی دیدیا ،، کہ پاکستان ، کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے،، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا رہی ہے، وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا گیا، جبکہ شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کررہاہے، بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹاناچاہتاہے، بھارتی جارحیت کےخلاف کشمیریوں کی جدوجہدجاری ہے. بھارتی فوج نہتےکشمیریوں پرناقابل بیان مظالم ڈھارہی ہے، بھارتی قبضےکےخلاف مقبوضہ کشمیرکےعوام اٹھ کھڑےہوئےہیں