ترک صدر طیب اردگان سولہ نومبر سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کو دورے کی دعوت صدر ممنون حسین نے دی ہے، جو سولہ نومبر کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، ترک صدر،،صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سےملاقاتیں بھی کریں گے، اور خطے کی صورت حال اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے، ترجمان کےمطابق طیب اردوان لاہور بھی جائیں گے، جہاں وزیراعظم نوازشریف ان کے اعزازمیں شاہی قلعہ میں ظہرانہ بھی دیں گے