برطانیہ کے لیوس ہیملٹن نے برازیل میں ہونے والی فارمولا ون گراں پری ریس جیت لی۔
لاطینی امریکا کے ملک برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ہونے والی ریس میں برطانوی ڈرائیور کو آغاز سے ہی برتری حاصل رہی، بارش کے باعث ٹریک پر پھسلن سے کئی کاریں حادثے کا شکار ہوئیں
اکہتر لیپس پر مشتمل ریس میں لیوس ہیملٹن نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے روایتی حریف جرمنی کے نیکو روسبرگ کو پچھاڑتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی. جرمنی کے نیکو روسبرگ گیارہ اعشاریہ چار سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ ہالینڈ کے میکس ورس ٹیپن تیسرے نمبر پر رہے۔ فارمولا ون گراں پری کار ریسنگ میں اکتیس سالہ برطانوی ڈرائیور لیوس ہیملٹن کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے