حکومت غریب افراد کو سماجی تحفط اور روزگار دینے کا عزم کیے ہوئے ہے، اسد عمر
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد کی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات اور معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق ابتدائی تخمینوں کا تبادلہ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں عدم توازن کے خاتمے کےلیے دُرستی کے اقدام کیے جا رہے ہیں،نئی حکومت وسیع پیمانے پر اصلاحات کا یجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے۔ اسد عمر نے آئی ایم ایف وفد کو بتایا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا مضبوط عزم کیے ہوئے ہے، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت سماجی تحفظ اورانسانی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گی، مقامی صنعتوں اور برآمدات کی بحالی ترجیحات ہیں اور حکومت غریب افراد کو سماجی تحفط اور روزگار دینے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آیندہ دنوں میں متعلقہ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں جاری رکھے گا۔