اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیں، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود
آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی ہے کہ وہ خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں خصوصی نمائندہ مقرر کریں,مظفر آباد میں پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔