لاہور: تیز رفتار ٹرک کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پربحریہ آرچرڈ کے قریب رات گئے خوفناک حادثے نے سات افراد کی جانیں نگل لیں، منی ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ بیس سےزائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔امدادی ٹیموں کے مطابق ٹرک پر سوار پنتالیس افراد بھبہ کلاں سے لاہور دودھ بیچنے کیلئے جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو رائیونڈ ہسپتال پہنچایا جن میں چھ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے