ریفرنسز نمٹانے میں 4 روز باقی، نواز شریف کا بیان آج قلمبند ہوگا

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں 4 روز باقی رہ گئے جبکہ احتساب عدالت نے ٹرائل کی مدت میں ایک اور توسیع لینے کا عندیہ دیدیا، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کا آج بدھ کو 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، عدالت نے ایک بجے دن تفتیشی افسر کو بھی طلب کرلیا، نواز شریف کے بیان کے بعد فلیگ شپ ریفرنس میں تفتیشی محمد کامران پر جرح جاری رکھی جائے گی۔