شہر قائد میں دھند، حد نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی
شہر قائد میں بھی سردی آن پہنچی۔ بدھ کی صبح شہر میں ٹھنڈی ہواؤں اور دھند سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ایک روز قبل تک تیز دھوپ شہر قائد کے باسیوں کو جھلسا رہی تھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگرروڈ،صدراورشارع فیصل سمیت کئی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث اسکول اور دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا، جبکہ سانس کے مرض میں مبتلا افراد بھی پریشانی کا شکار ہوئے،محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی ہے