سعودی عرب، کویت، اردن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، درجنوں افراد جاں بحق

سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث تیس افراد جان سے گئے اور نظام زندگی مفلوج ہے، دارالحکومت ریاض اور جدہ میں طوفانی بارشوں سے سیلابی پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکڑوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔
دوسری جانب کویت میں شدید بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہوا، کئی گھر اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اردن میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے، اردن میں دو ہفتوں سے جاری بارشوں سے درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔