3 بار ملک کا وزیراعظم رہا، ویلتھ ٹیکس گوشوارے خود جمع کرائے
العزیزیہ ریفرنس اختتام کے قریب پہنچ گیا۔ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا تین بار ملک کا وزیراعظم رہا، ویلتھ ٹیکس گوشوارے خود جمع کرائے۔
العزیزیہ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ بیان سے پہلے نواز شریف کے وکیل نے چند سوالوں میں درستگی کی استدعا کی اور کہا مخلوط اور مفروضوں پر مبنی سوالوں کو حصہ نہیں بنایا جاسکتا، تین تین سوالوں کو ملا کر ایک سوال بنایا گیا۔ جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کوئی مسئلہ نہیں، ایک ایک کرتے تو 200 سوال بن جاتے۔عدالت نے نواز شریف سے سوال کیا آپ نے استغاثہ کے شواہد کو دیکھ، سن اور سمجھ لیا ؟ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا جی ہاں، میں نے سارے شواہد دیکھ لیے ہیں، میں 3 بار ملک کا وزیراعظم رہا، پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999 کومارشل لا لگایا، مارشل لا کے دوران کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھتا تھا۔