آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اور زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق ملکی قیادت کرپٹ تھی ،آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اور زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، سابق صدر نے 10 سال میں کرپشن، کیک پیکس، بھتہ اور منی لانڈرنگ سے پیسہ جمع کیا ، آکسفورڈ ڈکشنری میں کرپشن کا مطلب آصف زرداری اور آصف زرداری کا مطلب کرپشن ہے، مشاہداللہ کو کسی بھی مقام پر مباحثے کاچیلنج کرتا ہوں، ان کا کام سارا دن لوگوں کو لڑانا ہے، علیمہ خان کبھی کسی سرکاری یا عوامی عہدے پر فائز نہیں رہیں، ان کے خلاف کوئی تحقیقات ہورہی ہے تو اس کو نہیں روکا،جہانگیر ترین پارٹی کارکن کی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں،نوازشریف کس حیثیت سے ن لیگ کے قائد بنے ہوئے ہیں؟،پاکستان سے سالانہ تقریبا ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی جارہی تھی، اقامہ منی لانڈرنگ،کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ ہے،۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کےکارکن ہیں اور اسی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں جب کہ نوازشریف کس حیثیت سے ن لیگ کے قائد بنے ہوئے ہیں؟ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہزاد اکبر احتساب سے متعلق اہم کام کررہے ہیں، پہلی بار کسی حکومت میں 5 ہزار جعلی اکاﺅنٹس کا انکشاف ہوا۔انہوں نے الزام لگایا کہ سابق ملکی قیادت کرپٹ اور ان کی بیرون ملک جائیدادیں تھیں، پاکستان سے سالانہ تقریبا ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی جارہی تھی، جب کوئی منی لانڈرنگ کا ذکر کرتا تو یہ اقامہ سامنے لے آتے ہیں، اقامہ منی لانڈرنگ،کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ ہے۔فیاض الحسن چوہان کا سابق صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اور زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، انہوں نے اپنا یہ نام پچھلے 25 سالوں میں کمایا ہے، آکسفورڈ ڈکشنری میں کرپشن کا مطلب آصف زرداری اور آصف زرداری کا مطلب کرپشن ہے، پیپلزپارٹی اپنے لیڈر کو سمجھائے کہ اب ایان کے ذریعے پیسہ باہر نہیں بھجواسکتے،پنجاب کے وزیراطلاعات نے کہا کہ اب وہ دور گیا جب اداکاراں کی مدد سے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی، پیپلز پارٹی کو ایک زرداری سب پر بھاری نے ہی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی والے آصف علی زرداری کی بیڈ گورنس کا غصہ حکومت پر نکال رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے 10 سال میں کرپشن، کیک پیکس، بھتہ اور منی لانڈرنگ سے پیسہ جمع کیا ہے۔فیاض الحس چوہان نے کہا کہ آصف علی زرداری کی وجہ سے پی پی 350 ووٹوں کی جماعت بن کر رہ گئی ہے اور پنجاب میں ان کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 25 افسران نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کی اور پی پی حکومت نے انہیں پھر نوکریوں پر رکھ لیا ہے اور یہ پی ٹی آئی حکومت پر کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشاہداللہ کو کسی بھی مقام پر مباحثے کاچیلنج کرتا ہوں، ان کا کام سارا دن لوگوں کو لڑانا ہے، انہوں نے تین چار مرلے کے مکان اور کلرکی سے سیاست کا آغاز کیا، وہ کسی فورم پر مباحثہ کرلیں ان کا کچہ چٹھا عوام کے سامنے لا ﺅں گا۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہاکہ علیمہ خان کبھی کسی سرکاری یا عوامی عہدے پر فائز نہیں رہیں، ان کے خلاف کوئی تحقیقات ہورہی ہے تو اس کو نہیں روکا، بیرون ملک میں حلال طریقے سے بھی جائیداد بنائی جاسکتی ہے، ضروری نہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادیں ناجائزہوں۔فیاض چوہان نے مزید کہا نوازشریف کس حیثیت سے ن لیگ کے قائد بنے ہوئے ہیں؟ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، اسی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں، کوئی ادارہ کسی سیاسی جماعت کےکارکن کوفارغ نہیں کرسکتا جب کہ میں نہیں سمجھتاکہ جہانگیر ترین کےخلاف کیس میں کوئی جان ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کی ویڈیو لیک ہونے سے متعلق کسی پر الزام نہیں لگایا گیا، کسی کی ذاتی ویڈیو کو لیک کرنا قانون کےخلاف ہے، ویڈیو کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کے آفس سے جاری نہیں کیا گیا، ایک خاندان میں بھی زبانی کلامی کئی معاملات سامنے آتے ہیں، اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ خاندان تباہ ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ پرویز الہی کی ویڈیو لیک ہونا پیمرا قوانین کے خلاف تھا، میڈیا صرف کسی ایونٹ کی ویڈیو جاری کرسکتا ہے، کسی کے ذاتی کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو چلانا پیمرا قوانین کے تحت جرم ہے۔ دوسری جانب وزیراطلاعات برائے پنجاب کے بیان پر ردعمل میں آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کی حیثیت نالالئی کی مینڈک سے زیادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ فیاض چوہان علیمہ خان کی صفائی دیں علیمہ خان کے پاس بیرونی ملک پراپرٹی خریدنے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا۔عامر فدا پراچا نے کہا کہ آصف زرداری پر الزام تراشی کرکے حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ عمران خان اب پارلیمنٹ میں آنے سے گھبراتے ہیں۔