وزیر اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں علمائے کرام کا اجلاس،12 ربیع الاوال کے جلسے جلوس ،میلاد کی محفلوں کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور امن و امان پر بات چیت
ترجمان وزیر اعلی ٰسندھ کے مطابق وزیر اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں علمائے کرام کا اجلاس ،اجلاس میں منسٹر لوکل گورنمنٹ سعید غنی، منسٹر ورکس ناصر شاہ، منسٹر زکوۃ فراز ڈیرو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس کلیم امام ، سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر ، وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ وقار مہدی، راشد ربانی، کمشنر کراچی افتخار شالوانی شریک،اجلاس تلاوتِ قرآن پاک اور نعت سے شروع ہوا، ترجمان مطابق اجلاس میں 12 ربیع الاوال کے جلسے جلوس ،میلاد کی محفلوں کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور امن و امان پر بات چیت ،وزیر اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ مہینہ ہمارے حضور پاک حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے اور اُن کو آگے بڑھایا جائے، عید میلا د النبی کے دو قدیم جلوس ٹاور سے آرام باغ تک اور نیو میمن مسجد سے نشتر پارک تک نکلتے ہیں،ہم نے سیکوریٹی کے بہترین انتظامات کیے ہیں، ترجمان کے مطابق اجلاس میں حاجی حنیف طیب، علامہ شاہ عبداللہ حق قادری، علامہ عباس کمیلی ، علامہ مقصود ڈومکی، مولانہ یعقوب عطاری، مولانہ اکبر درس سمیت 40 علمائے کی شرکت، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ کے لیے احکامات دے چکے ہیں،آپ تمام علماء جو مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں آپ نے محرم، عید میلا د النبی اور دیگر ایوینٹس پر ہمیشہ گورنمنٹ کا ساتھ دیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ آپ سب علما ء نے پورا صوبے میں بین المذہب اور تمام فرقے میں جس طرح ہم آہنگی پیدا کی ہے آج صوبے میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے۔