کاروباری برادری کی سہولت کےلئےگوادرمیں ریلوے اسٹیشن تعمیرکیاجائےگا: وزیر ریلوے شیخ رشید
کوئٹہ :وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری کی سہولت کے لئے گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پاکستان ریلوے کو ریلوے اسٹیشن کے لئے اراضی فراہم کی ہے۔ گورنر سندھ اور آبی وسائل کے وزیر فیصل ووڈا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ ریلوے کے وزیر پاکستان ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں