وفاقی حکومت کا تمام شراکت داروں کی مشاورت سےکھلےسمندرمیں ماہی گیری کی پالیسی کاجائزہ لینےکافیصلہ
وفاقی حکومت نے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے کھلے سمندر میں ماہی گیری کی پالیسی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں سمندری امور کے وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کھلے سمندر میں ماہی گیری کو پاکستان میں ایک اہم صنعت کا درجہ حاصل ہے اور نئی پالیسی سے ماہی گیروں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا۔