حکومت خواتین سمیت ہرشہری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے ،شیریں مزاری
انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت خواتین سمیت ہرشہری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی کی قیادت میں اسلام آباد میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں عوام کیلئے آگاہی مہم پہلے ہی شروع کردی گئی ہے۔ شیریں مزاری نے یقین دلایا کہ وزارت انسانی حقوق خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کیلئے تمام مطلوبہ امداد فراہم کرے گی ۔ وفد نے وفاقی وزیر کو خواتین کے حقوق وراثت کے امور کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سلسلے میں کچھ تجاویز پیش کیں۔