پاکستان افریقی ممالک کیساتھ باہمی تعلقات ، تجارت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افریقی ممالک سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد میں افریقی ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک سے اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا معیشت کا استحکام موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے۔اس موقع پر سفیروں نے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی،ملاقا ت کرنے والے سفیروں میں جبوبی افریقہ ،تیونس،کینیا،الجزائر،صومالیہ، سوڈان، مراکش،موریسیش،نائجیریا،مصر اور لیبیا کے سفراء شامل تھے.