امریکہ کا ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنا غلط راستے کا انتخاب ہے، ایرانی صدر

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پرپابندیوں کے دوبارہ نفاذ کیلئے غلط راستے کا انتخاب کیا ہے ۔تہران میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکہ نے پابندیاں نافذ کرکے ایران سے بددیانتی اور عدم احترام کا مظاہرہ کیا ہے اوردنیا اور ہمارے عوام کی نظروں میں اپنا وقار مزید کم کیا ہے ۔ امریکہ نے اس ماہ کے اوائل میں ایران کی تیل کی صنعت کو ہدف بنا کر پابندیاں دوبارہ نافذ کیں کیونکہ وہ ایران کو اس کے ایٹمی پروگرام پر مزید سخت پابندیاں قبول کرنے کیلئے دبائو ڈالنا چاہتا ہے۔