کراچی:چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ,پی ایس ایل فور کے میچز کی تیاریوں سے متعلق جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کراچی میں نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا انہوں نے پی ایس ایل فور کے میچز کی تیاریوں سے متعلق جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیئرمین کواسٹیڈیم میں کئے جانے والے تزین و آرائش کے کام کے حوالے سے کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سےبریفنگ بھی دی گئی۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ برس چودہ فروری کو متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔فائنل سمیت آٹھ لیگ میچز کراچی اورلاہور میں کھیلے جائیں گے۔