وزیردفاع کا سرکاری املاک کے بہتر استعمال کی ضرورت پر زور
وزیردفاع پرویز خٹک نے سرکاری املاک کے بہتر استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی شراکت داری کے ذریعے غیر استعمال شدہ اراضی کو استعمال میں لایا جائیگا۔انہوں نے سرکاری املاک کے متبادل استعمال کے بارے میں ورکنگ گروپ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر استعمال شدہ اراضی کو استعمال میں لانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں۔ انہوں نے مختلف آزمائشی منصوبوں کا سروے کرانے اور ان کے قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عام آدمی کو سستے مکان فراہم کرنے کا خواب پورا ہوگا۔