فیصل آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 186 ہوگئی
فیصل آباد میں راوں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 186 ہوگئی ۔غیر سرکاری اعداد و شمارکے مطابق راوں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 186ہوگئی ۔ فیصل آباد کے دونوں بڑے سرکاری ہسپتا لوں میں ڈینگی سے متاثرہ 186کیسز رپورٹ ہوئے۔رواں سیزن ڈینگی سے متاثر ہونے والے دو افراد جان کی بازی بھی ہار گئے۔ ڈینگی سے متاثر ہو کر ہسپتا لوں میں آنے والے زیادہ تر مریضوں کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے رواں سال ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔