ڈالر کی قدر میں مزید کمی
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں مزید پانچ پیسے کمی ہوئی جس کے بعد یہ گذشتہ کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.35 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.40 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.35 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔لاہور: سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے ۔