خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔ اہلیہ اور بیٹے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے عوام سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔