کورونا کو روکنے کیلیے ویکسینز پر اعتماد کرنا ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لیے ضروری ویکسینز پر اعتماد کرنا انتہائی اہم ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کورونا ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دےتے ہوئے کہا کہ امید ہے تجربہ کیے جانے والی دیگر کورونا ویکسینز کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے، دیگر کورونا ویکسینز کے نتائج بھی مو¿ثر سامنے آئے تو یہ بڑی کامیابی ہو گی، عالمی ادارہ صحت کورونا ویکسینز کے محفوظ ہونے اور اس کی افادیت پر سمجھوتا نہیں کرےگا۔ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ویکسینیشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا ہمارا مقصد ہے کہ 2021 کے آخر تک ہر ملک کی 20 فیصد آبادی امیونائز ہونی چاہیے۔