وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر حاضری ، خواجہ غلام فرید ؒکے دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اوردربار پرفاتحہ خوانی کی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج جنوبی پنجاب کے تین اضلاع راجن پور،مظفر گڑھ اور ملتان کے طوفانی دورے کیے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اورخسرہ ا ور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے کوٹ مٹھن میں خواجہ غلام فریدؒ کے دربارکی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے راجن پورکے علاقے کوٹ مٹھن میں معروف بزرگ خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر حاضری دی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ غلام فرید ؒکے دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اوردربار پرفاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعاکی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے دربار خواجہ غلام فریدؒکی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ دربار خواجہ غلام فریدؒ میں زائرین کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر 7کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دربار خواجہ غلام فریدؒ کی تعمیر وبحالی کے پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دربار خواجہ غلام فریدؒ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی مانیٹرنگ کی جائیگی اوراس منصوبے کو جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گااورحضرت خواجہ غلام فریدؒ کے دربار کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائیگا۔دربار پر زائرین کی آرام گاہ و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔دربار کی اپ گریڈیشن میں مجلس خانہ و عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کے علاؤہ لائبریری کا قیام،وضو گاہ کی تعمیر،دربار کے مغربی داخلی راستوں اور صحن کی توسیع شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ غلام فریدؒ نے امن اورسلامتی کے پیغام کو پھیلایا۔موجودہ صورتحال میں خواجہ غلام فریدؒ کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔بزرگان دین نے اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو متاثر کیا اوربھائی چارے کا درس دیا۔وزیراعلیٰ کو دربار خواجہ غلام فریدؒ کے اپ گریڈیشن کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دربار خواجہ غلام فریدؒ کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے کاموں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر محفل سماع میں شرکت کی۔معروف قوال نے محفل سماع میں عارفانہ و صوفیانہ کلام پیش کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور حاضرین نے فن قوالی کے دل موہ لینے والے انداز کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محفل سماع صوفیا کرام کی قدیم روایت ہے -پاکستانی قوالوں نے فن قوالی سے دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے - وزیر اعلیٰ کو اجرک،فریدی ٹوپی اور جبہ پہنایا گیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو خواجہ عامر فرید کوریجہ نے تصنیف ”دیوان فرید“پیش کی۔خواجہ معین الدین کوریجہ نے دعا کرائی۔ مشیر حنیف پتافی،ایم پی اے خرم خان لغاری، سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین کوریجہ اور مشائخ عظام بھی اس موقع پر موجودتھے۔